بافٹا ایوارڈز: نومیڈ لینڈ بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب

Nomadland

نیویارک (آئی این ایس انڈیا) گولڈن گلوب اور پروڈیوسرز گِلڈ آف امریکہ کے بعد ڈرامہ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ نے ’بافٹا‘ ایوارڈز میں بھی بہترین فلم سمیت چار ایوارڈز حاصل کر کے میدان مار لیا۔چوہترویں ’بافٹا ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ ورچوئل یعنی آن لائن تقریب 11 اپریل کو لندن کے رائل البرٹ ہال میں ہوئی جہاں وبا کی وجہ سے صرف میزبان ہی موجود تھے جب کہ دیگر شخصیات نے آن لائن شرکت کی۔ بافٹا ایوارڈز برطانیہ کی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ پچاس لاکھ ڈالرز کے بجٹ میں تیار ہونے والی ڈرامہ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ بافٹا ایوارڈز میں بہترین فلم، بہترین ہدایت اور بہترین سنیماٹوگرافی سمیت چار ایوارڈز حاصل کر کے نمایاں رہی۔فلم ’نومیڈ لینڈ‘ کی ڈائریکٹر کلووی ژاؤ وہ دوسری خاتون ہدایت کارہ ہیں جنہوں نے بافٹا ایوارڈز میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔دوسری جانب بافٹا ایوارڈز میں بہترین اداکار کے لیے رضوان احمد (رضی احمد)، چیڈوِک بوس مین، آدرش گورو، طاہر رحیم، اینتھونی ہاپکنز اور میڈز میکلسن نامزد تھے جن میں سے بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈرامہ فلم’دی فادر‘ پر اینتھونی ہاپکنز کو دیا گیا۔بہترین اداکارہ کے لیے بوکی بیکرے، فرانسس میک ڈورمینڈ، رادھا بلینک، وینیسا کربی، ونمی موساکو اور ایلفری ووڈرڈ نامزد تھیں جن میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میک ڈورمنڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *