امیتابھ بچن نےخاص اسٹائل میں دی عید کی مبارکباد

amitab

نئی دہلی:ماہ شوال المکرم کا چاند24مئی کونظرآگیا۔کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ ملک بھرمیں 25مئی کوعیدسادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔پیر کو ملک بھر میں عید (Eid 2020) کا تہوار منایا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجودلوگ سادگی سے عیدکا تہوارمنائیں گے۔عیدکے موقع پربالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن لوگوں کومبارکباد دی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے خاص اسٹائل میں عید کی مبارک باد دی ہے۔

امیتابھ بچن نے کچھ تصاویر ٹویٹ کر کے سب کو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی سبھی کےلئے اچھی صحت، امن اور دوستی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر فلموں میں نبھائے گئے اپنے کرداروں کی تصاویر کو بھی شیئر کیا۔ پہلی تصویر انہوں نے فلم ‘قلی’ سے شیئر کی اور دوسری تصویر انہوں نے ‘گلابو-ستابو’ کی شیئر کی۔ فینس بھی ان کے اس ٹویٹ پر جم کر ردعمل دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *