بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل بڑے پردے پر تو خاص ایکٹو نہیں ہیں لیکن لائم لائٹ میں رہنا وہ بخوبی جانتی ہیں۔ یہ لائم لائٹ یعنی سرخیاں انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ایکٹو امیشا اکثر ہی اپنی تصویریں شیئر کرتی ہیں۔ جہاں نانہیں کبھی تعریف ملتی ہے تو کبھی انٹرنیٹ یوزرس انہیں جم کر ٹرول بھی کر دیتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
امیشا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی تھی۔ امیشا نے تصویر کیا پوسٹ کی انٹرنیٹ پر موجود ٹرول آرمی نے کمر کس لی اور اداکارہ کی تصویر پر طرح ۔ طرح کے کمینٹس کی شروعات ہو گئی۔
ایک طرف جہاں تعریف کرنےوالے امیشا کو خوبصورت اور ہوٹ بتا رہے تھے۔ وہیں ٹرولرس نے انہیں فلاپ اور بوڑھی کہا۔ ایک یوزر نے امیشا کی تصویر پر لکھا آپ آنٹی جیسی نظر آ رہی ہیں۔
ایسے ایک دو نہیں بلکہ کئی کمینٹس تھے امیشا کیلئے نائیس آنٹی ، آنٹی جی آن ، ہیلو آنٹی جیسے کمینٹس لکھے تھے۔