بالی ووڈ کی سنجیدہ اداکارہ تبوکا48واں جنم دن

Actress-Tabu

نئی دہلی:بالی ووڈ کی سب سے سنجیدہ اداکارہ تبواپنا جنم دن 4نومبرکومناتی ہیں۔ 4نومبر 1971کوپیداہوئیں تبوکااصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے لیکن فلمی دنیامیں انہوں نے اپنانام تبوکا انتخاب کیا۔تبوتین دہائی سے انڈسٹری میں فعال ومتحرک ہیں۔

Tabu
تبو فلم انڈسٹری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اورفنی کریئرمیں اب تک کئی نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔

Tabbu
تبوکوآخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں دکھائی دی تھیں۔ناظرین نے اس فلم میں ان کی اداکاری کوکافی پسند کیاتھا۔بتوتمل، تیلگو، ملیالم،بنگلہ زبان اورساتھ ہی ایک امریکی فلم میں بھی کام کیاہے، لیکن بنیادی طورپر انہو ں نے ہندی فلموں میں ہی اداکاری کی ہے۔

Tabu1

وجے پتھ، مقبول، فطور، چاندنی بار اورحیدرجیسی فلموں میں اداکاری کالوہامنواچکیں تبو4نومبرکوجنم دن منانے جارہی ہیں۔

tabi-police

سوشل میڈیاپران کے مداح انہیں آج ہی سے وش کررہے ہیں اورمبارکباد کا پیغام بھی بھیج رہے ہیں۔واضح ہوکہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

 

پڑھیں: عید پردبنگ سلمان خان-کھلاڑی اکشے کمارہوں گے آمنے -سامنے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *