اداکارہ کٹرینہ کیف اداکرناچاہتی ہیں خاص قسم کے کردار
نئی دہلی:بالی ووڈ میں اداکارہ کٹرینہ کیف کا شمارٹاپ کے ہیرئینوں میں ہوتاہے۔اس کے باوجودکٹرینہ کیف فلموں میں ایک خاص کرداراداکرنے کی چاہت رکھتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہکیف نے ”بھارت“ اور ”زیرو“ جیسی فلموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنا لی ہے اور اب ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں وہ ایسے کرداروں کو نبھانے کی چاہ رکھتی ہیں جن میں ان کے لئے کچھ کر دکھانے کا موقع ہو۔
کٹرینہ کیف نے کہا کہ میں ایسی کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں، جن میں مجھے واقعی کچھ کرنے کا موقع ہو، اس میں مکمل طور پر شامل ہونے یا اس سے جڑنے اور اس تہہ تک جانے کا پورا موقع ہو۔مجھ ان کرداروں کو کرنے کی چاہ ہے جو مجھے اس سطح کی کارکردگی کو کرنے کی اجازت دیں، جن کاتجربہ میں نے ”بھارت“اور ”زیرو“ میں کیا۔
شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’زیرو‘میں ببیتا کے طور پر کٹرینہ کیف کو ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔کیا وہ دیگر کسی فلم میں اسی طرح کے کردار نبھانا چاہیں گی؟
کٹرینہ نے کہا، اب مجھے یہیقین کرنے کی ضرورت ہے کہ میں صرف ایسی ہی فلموں اور کرداروں کا انتخاب کیسے کروں جو ایک نئے پہلو کو سامنے لانے کی مجھے چیلنج دیں اور حوصلہ افزائی کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کا شمارٹاپ میں ہوتاہے لیکن وہ میڈیا اورسوشل میڈیاسے دوررہتی ہیں۔کٹرینہ کیف کے علاوہ دیگراداکارائیں تقریباً سوشل میڈیااورمیڈیاپرفعال رہتی ہیں۔