پونے(آئی این ایس انڈیا) لیجنڈمراٹھی تھیٹر کے مصور اور فلمی اداکار سریکانت موگھی کاپونے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ موگے کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ان کی عمر 91 سال تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔موگھی 6 نومبر 1929 کو ضلع سانگلی کے کرلوسکرواڑی میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے عرش (1979) جیسے مختلف مراٹھی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی ہے۔