اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس سے متاثر

ranbir-kapoor

ممبئی(آئی این ایس انڈیا)اداکار رنبیر کپورکورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں اور وہ گھر میں ہی الگ تھلگ ہیں۔اداکار کی والدہ اور اداکارہ نیتو کپورنے منگل کو انسٹاگرام پر رنبیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔انہوں نے لکھاہے کہ رنبیر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ان کاعلاج چل رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے لکھاہے کہ وہ آئسولیشن میں ہیں اورسب احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔رنبیر (38) گزشتہ ماہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔نیتو کپور (62) کو گذشتہ سال بھی کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔دریں اثنا، ایک عہدیدار نے بتایا کہ ممبئی میں لگاتار چھٹے دن کووید 19 کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع موصول ہونے کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،34،572 ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.