گزشتہ دنوں جس طرح عرفان خان کی بیماری کی خبر آئی، اس سے بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ عرفان کے مداحوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ حالانکہ عرفان خان خود سوشل میڈیا پر اپنی بیماری اور علاج سے جڑی ہر چیز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں، لیکن اب ان کے لئے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عرفان خان جلد ہی ہندوستان واپس آ سکتے ہیں۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔
اس خبر کو کنفرم کرنے کے لئے عرفان کی ٹیم سے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے آف کیمرہ بتایا کہ عرفان ان دنوں لندن میں ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ وہ ہندوستان لوٹنے والے ہیں اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ ہندی میڈیم کے سیکوئل پر کام شروع کریں گے۔