بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام بنانے والے اداکار عرفان خان کی ماں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔جانکاری کے مطابق، 95 سالہ عرفان خان کی ماں سعیدہ طویل عرصے سے اس بیمار چل رہی تھیں۔انہوں نے اپنی آخری سانس ہفتہ کی رات لی۔جانکاری کے مطابق،بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی ماں سعیدہ بیگم کا ان کے راجستھان کےجے پورواقع رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ عرفان خان کی ماں 95 سال کی تھیں اور ان کی طبیعت گزشتہ کچھ وقت سے ٹھیک نہیں تھی، جس کے بعد ہفتہ کو انہوں نےآخری سانس لی۔ سعیدہ بیگم ٹونک کےنواب خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہیں عرفان خان ان دنوں بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ہیں اور ملک میں لاک ڈاون کے سبب وہ اپنی ماں کے آخری رسوم کرنےجے پور نہیں پہنچ پائیں گے۔