ممبئی میں ایک چارٹردطیارہ کریش،پانچ افرادہلاک

ممبئی کے گھاٹ کوپر رہائشی علاقے کے سرودے نگرمیں آج دوپہرایک چارٹرڈ طیارہ کریش ہوگیاہے۔طیارمیں چارلوگ سوارتھے۔اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔مرنے والوں میں ایک پائلٹ ، تین پسنجراورراہگیرشامل ہے۔طیارہ جس وقت کریش ہواراہگیراس جگہ سے گزررہاتھا۔موقع پرفائربرگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یہ جوہواےئرپورٹ کی طرف بڑھ رہاتھا، پلین جیسے ہی کریش ہوااچانک اس میں آگ لگ گئی ۔کریش ہونے کے بعد طیارہ زیرتعمیربلڈنگ پرجاٹکرایا اورآگ لگ گئی۔ممبئی کے گھاٹ کوپرعلاقے میں یہ بڑاحادثہ ہواہے اوریہ رہاشی علاقہ ہے۔بہرکیف جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ طیارہ کریش کیسے ہوااورکیوں ہوا۔
اس پہلے خبرآئی تھی کہ یہ پلین اترپردیش سرکارکاہے، لیکن بعد سرکارکی جانب سے بیان آیاکہ یوپی سرکارکا نہیں ہے۔یوپی سرکارکاکہناہے کہ انہو ں نے یہ طیارہ ممبئی کی ہی ایک کمپنی کوبیچ دیاتھا۔بہرکیف جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ طیارہ کریش کیسے ہوااورکیوں ہوا۔
پڑھیں: نویں کلاس کے طالبعلم نے بہارکانام روشن کیا، گوگل نے دوایپ کو خریدا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *