کورونا قہر پرجامعہ ہمدرد کا بڑا فیصلہ

jamia-hamdard

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) کرونا نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ کورونا کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے جامعہ ہمدرد نے یونیورسٹی کے اسکولوں، دفاتر اور محکموں کو 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کیسزمیں اچانک اضافے کے پیش نظر جامعہ ہمدرد نے 19اپریل سے اپنے اسکولوں، دفاتر اور محکموں کو آف لائن کلاسز کے لئے بند کردیا۔جامعہ کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز جاری رہیں گی اور شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ ضروری خدمات بھی چلتی رہیں گی۔یونیورسٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ضروری اور اہم کام آن لائن کیے جاسکتے ہیں۔بند کا اعلان کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد نے کہا کہ کوروناکیسزمیں اضافے کی وجہ سے جامعہ ہمدرد کے تمام دفاتر، اسکول اور محکمے 26 اپریل سے 30 اپریل 2021 تک بند رہیں گے۔یونیورسٹی نے بی بی اے، بی سی اے اور بی کوم میں ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام کے لئے درخواستیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ جامعہ ہمدرد میں گریجویٹ ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدوار 30 اپریل 2021 تک آن لائن یا آف لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.