اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جامعہ سے شروع ہوا سولو موٹر بائک سفر

solo-motorbike
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم، امیتابھ سین نے کل، ”ایک دیش ایک راہ“ کے بینر تلے اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے دہلی سے کنیا کماری تک موٹرسائیکل پر سولو سفر کا آغاز کیا۔
Amitabh-Sen
امیتابھ سین

پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلباء اور اسٹاف کی موجودگی میں یونیورسٹی سے اپنے سابق طالب علم امیتابھ کو سفر پر روانہ کیا۔ وائس چانسلر نے امیتابھ کو مشن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس کے ایک سابق طالب علم نے اس طرح کے منفرد مشن کا آغاز کیا ہے۔

motorbike-journey
امیتابھ تقریبا ساڑھے چھہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے دہلی سے کنیاکماری تک سفر کریں گے۔ امیتابھ نے اس مشن کا آغاز محب جامعہ، مرزا فرید الحسن بیگ کی یاد میں کیا ہے، جو مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے آفاقی اخوت کے نظریہ سے متاثر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *