جامعہ کے پروفیسرزاہداشرف ’گوہاریسرچ کانفرنس‘کیلئے منتخب

zahid-ashraf

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ بایوٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد اشرف کو گوہا ریسرچ کانفرنس (جی آر سی) کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ بائرس چندرا گوہا کے نام سے منسوب گوہا ریسرچ کانفرنس معزز سائنس دانوں کی ایک مجلس ہے جو اپنے کام کاج اور تحقیق پر بحث و مباحثہ اور تبادلہ خیال کے لئے سالانہ کانفرنس کاانعقاد مرتی ہے، یہ ملک کے نامور محققین کے درمیان ان کی سائنسی ترقی اور عوامی رسائی کے لیے کام کرتی ہے تاکہ ان کے تحقیقی نتائج ممکنہ معاشرتی فوائد کے لئے استعمال ہوسکیں۔ ہر سال گوہا ریسرچ کانفرنس ایسوسی ایشن کے ممبران اپنی غیر معمولی تعلیمی لیاقت و قابلیت کی بنیاد پر چند سائنس دانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہ اعزاز پروفیسر اشرف کی قابلیت اور اس کے پیتھولوجی سے وابستہ میکانزموں پر ہائپوکسیا کے خطرہ سے خون کے جمنے کے اسرار کو حل کرنے میں نمایان کام کودیکھتے ہویے کیا گیا ہے۔ ان کے کام نے سیاچن گلیشیرز سمیت اونچائی پر انتہائی مخالف ماحولیاتی حالات میں تھرومبوسس کی جلد تشخیص اور علاج کے لئے حکمت عملی تیار کرنے میں معاون رہی ہے۔

جی آر سی ممبرشپ کے علاوہ ، پروفیسر اشرف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز ، الہ آباد اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز ، بنگلور کے بھی ریسرچ فیلو ہیں۔ وہ ہندوستانی آبادی میں اونچائی سے متعلق تھرومبوسس میں اپنے کام کے اعزاز میں آئی سی ایم آر کے بسنتی دیوی عامر چند اور ڈی بی ٹی کے نیشنل بائیوسائنس ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *