جامعہ ملیہ کے شعبہ امتحانات کو ملا نیا کنٹرولر

Nazim-Husain-jafri

نئی دہلی(پریس ریلیز)ڈاکٹر ناظم حسین جعفری، جن کا انتظامی اور علمی میدان میں وسیع تجربہ ہے، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے کنٹرولر امتحانات (سی ای ای) کی حیثیت سے شامل ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر جعفری جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انسلاک سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں جوائنٹ رجسٹرار تھے۔ اس سے پہلے، وہ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں جوائنٹ کنٹرولر امتحانات کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اے ایم یو میں آفیسیٹنگ رجسٹرار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

ڈاکٹر جعفری نے اے ایم یو سے تاریخ میں پی ایچ ڈی کی ہے، انھوں نے مدھیہ پردیش کے امرکاٹک اندرا گاندھی ق نیشنل ٹرائیبل یونیورسٹی کے اولین رجسٹرار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے یوپی کی لکھنؤ، باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، لکھنؤ میں کنٹرولر امتحانات رہ چکے ہیں۔انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی اردوعربی فارسی یونیورسٹی، لکھنؤ، یوپی میں بطور رجسٹرار خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر جعفری نے اے ایم یو میں لیکچرار کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے اور بعد میں انہوں نے انتظامی امور کی جانب توجہ مرکوز کی اور اے ایم یو میں ڈپٹی رجسٹرار کی حیثیت سے کام کیا۔
وہ بطور ممبر یو جی سی کی مختلف کمیٹیوں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ڈاکٹر جعفری نے تاریخ میں 5 کتابیں لکھی ہیں اور 20 سے زیادہ تحقیقی مقالے تحریر کیے ہیں۔انہوں نے تاریخ سے متعلق متعدد قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *