کورونا کا خوف:جے این یو نے جاری کیے سخت ہدایات

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دہلی میں عائد ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کی ہیں اور کیمپس میں مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ دہلی حکومت نے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس کے پیش نظر جے این یو کیمپس میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جے این یو کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیاہے کہ تمام ڈھابوں اور کھانے کے مقامات پر صارفین کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ تاہم گھر تک کھانا پہنچانے کی خدمات جاری رہیں گی۔حکم کے مطابق احاطے میں ہاکروں اورگھریلو ملازمین، ڈرائیوروں، مالی اور کاروں صاف کرنے والوں کی نقل وحمل پر پابندی ہوگی۔یونیورسٹی نے کہاکہ رہائشی علاقے یا ہاسٹل کے احاطے میں کسی دیگرمکان یا ہاسٹل میں جانے پر سخت ممانعت ہوگی۔ کرفیو کے دوران کیمپس میں نقل و حمل پر بھی سخت پابندی ہوگی۔کیمپس میں ہجوم جمع کرنے، کانفرنسوں، اسٹیڈیم یا سڑکوں پر سیرکرنے وغیرہ پر پابندی ہوگی۔ پیر کے روز یونیورسٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران مرکزی لائبریری کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.