علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی دفاتر 8جون سے صدفیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے

amu

علی گڑھ(آئی این ایس انڈیا):حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی تازہ رہنما ہدایات کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سبھی دفاتر8/جون 2020 سے صد فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ صبح 9/بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کودفترکھلنے کاوقت صبح 9/بجے سے دوپہر ایک بجے تک رہے گا۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں سبھی سربراہانِ شعبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل اور ماسک کا پہننا یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ ساٹھ سال کی عمر سے زیادہ کے ملازمین اپنے گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔ جن علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثر کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے وہاں رہنے والے ملازمین یونیورسٹی کیمپس آنے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *