نتیش کمار کے نام کھلا خط

tanzeel

بہارحاص کرسیمانچل کے مزدوروں کی حالت زار ملک کی دوسری ریاستوں خاص کر مہاراشٹر اور وہ بھی ممبئی اور پونہ میں انتہائی خراب ہے اور ایسی حالت میں بھی بہار سرکار ان پریشان حال لوگوں کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔
ممبئی اور پونے میں رہنے والے بہاروسیمانچل کے مزدوروں کی لوک ڈاؤن کی وجہ سے ناقابل بیان ہے یہاں تک کہ فاقے کی نوبت آگئی ہے۔ یہ مزدور اور کاریگر چھوٹے چھوٹے کارخانوں میں یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں کہیں بیگ بناتے ہیں کہیں سلائی کڑھائی کا، کہیں کپڑا سیلنے کا، کہیں تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے ہیں، کہیں ٹھیلہ لگاتے ہیں، کہیں کھانا پکانے کا کام کرتے ہیں اور کہیں رکشا اور ٹیکسی چلاتے ہیں۔
چوں کہ ان مزدوروں کو بہار کی نیتیش سرکار اپنی ریاست میں کوئی با عزت کام نہیں دلا پائی اس لئے یہ مجبوراً اپنا گاؤں اور گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوکر ملک کی دوسری ریاستوں کے شہروں میں روزی روٹی کی خاطر یہاں ائے ہیں۔

آج لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب سارے کاروبار بند ہوگئے ہیں۔ ٹرینیں بھی بند ہیں یہ لوگ نہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں نہ یہاں کچھ کر سکتے ہیں اور اس لیے کھانے پینے کو محتاج ہو گئے ہیں۔ چونکہ اکثریت کے پاس راشن کارڈ بھی نہیں ہے اس لیے وہ یہاں پر سرکاری راشن بھی نہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ مختلف این جی اوز، تنظیمیں اور جماعتیں عارضی طور پر مدد فراہم کر رہی ہیں مگر وہ ناکافی ہے۔
لہٰذا بہار سرکار سے گزارش ہے بہار کے باشندوں کے لئے جو ریاست مہاراشٹرا میں پھنسے ہوئے ہیں اُن کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دے اور اُن کو با عزت طریقے سے کھانا پینا اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرے اور
اگر ممکن ہو تو مہاراشٹرا سرکار اور مرکزی سرکار ریلوے انتظامیہ سے مل کر ان پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ٹرین کا انتظام کرے آخر پردیش میں پھنسے امیر لوگوں کے لیے خصوصی ہوائی جہاز کا انتظام کیا جاسکتا ہے تو ان غریب لوگوں کے لیے ٹرین کا انتظام کیوں نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نیتیش سرکار اس جانب فوری طور توجہ دے گی۔

تنزیل الرحمٰن صدیقی ، کشن گنج ۔بہار
حال مقام ممبئ
tanzilsiddiqui@gmail.com
9833885833

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *