فلم ’ملک‘:ایک دہشت گرد کی سچی کہانی پرمبنی ہے

mulk

 

بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور اداکارہ تاپشی پنو کی آنے والی فلم ’ملک‘ ایک مسلم خاندان کی سچی کہانی پرمبنی ہے ۔ فلم ’ملک‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیاہے۔ ٹریلرکے مطابق، رشی کپور ایک ایسے باپ کا رول اداکر رہے ہیں جن کا بیٹا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل تھا۔حالانکہ،وہ اپنے بیٹے کی ڈیڈ باڈی (لاش ) لینے سے انکار کردیتے ہیں لیکن اپنے مذہب کے باعث انہیں ٹرائل سے گزرناپڑتاہے۔
فلم کا ٹریلراذان سے شروع ہوتاہے اورپھرپرتیک ببرایک دہشت گردکے کردارمیں نظرآتے ہیں اوران کا رجت کپورکے کردارکے ذریعہ انکا ؤنٹر کرد یاجاتا ہے۔اس کے بعد رشی کپور جوکہ ایک مسلم کاکرداراداکر رہے ہیں،ان کے خاندان پریہ الزام لگایاجاتاہے کہ انہو ں نے ان کے بیٹے کودہشت گرد بننے کیلئے متاثر کیا۔اس کے بعد اداکارہ تاپشی پنو جوکہ ایک وکیل کا رول پلے کررہی ہیں، رشی کپور کاکیس لڑنے کوتیار ہوجاتی ہیں۔
3 اگست کو فلم آنے والی اس فلم میں ایک مسلم خاندان کواپنے کھوئے ہوئے معاشرتی وقارواعتبارکے حصول کی جدوجہدکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم ’ملک‘ کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پراداکارہ تاپشی پنو اور فلم سازانوبھوسنہا سے ہندوستان میں رہنے والے مختلف کمیونٹی کے پولرائزیشن سے متعلق سوال پوچھا گیا۔جیسا کہ عموماً دیکھا گیاہے اس طرح کے سیاسی سوالوں کو بالی ڈووڈ اسٹارس ٹال دیتے ہیں ، مگرتاپشی پنو اورانوبھوسنہانے اس کا جواب دیناہی مناسب سمجھا۔

سوشل میڈیاپرانوبھوسنہااورتاپشی پنو کا ایک ویڈیووائرل ہورہاہے۔یہ ویڈیو غالباًاس فلم کے ٹریلرلانچنگ یا پروموشن ایونٹ کا ہے۔ وہاں پرموجود صحافیوں میں سے ایک صحافی نے انو بھو سنہاسے مسلمان اورکشمیری وغیرہ کاحوالہ دے کریہ پوچھا کہ مسلم نوجوان دہشت گردی کی طرف کیوں جارہے ہیں؟دہشت گردانہ واقعات میں مسلم نوجوانو ں کے نام آتے ہیں؟ اس پر انوبھوسنہانے جواب ہی نہیں دیا بلکہ لفظ ٹیررسٹ (دہشت گرد) کاایجاد کب ہوا؟کس نے سب سے پہلے اس لفظ کا استعمال کیا،وہ بھی بتایا۔
فلم سازانوبھوسنہانے برجستہ صحافی سے کہاکہ ’’آپ نیوزپڑھتے ہیں کیا؟ٹی وی دیکھتے ہیں؟نہیں دیکھتے ہیں؟صحافی نے کہاکہ’’ نیوزپڑھتا ہوں اورٹی وی بھی دیکھتاہوں‘‘۔اس کے بعد انوبھوسنہانے کہاکہ ’’کل آپ کے ملک کے دووزیروں نے دنگا و فسادکرنے والے ہندوؤں کا خیر مقدم کیا۔پڑھا، آپنے ؟ انوبھونے کہا،سوال کا جواب ختم۔انہو ں نے صحافیوں سے کہاکہ دوستوتھوڑی سی تاریخ پڑھنی پڑے گی ، تھوڑا ساجغرافیہ پڑھنا پڑے گا اورتھوڑا سا وقت لگے گا۔انوبھونے کہاکہ اس وقت میں تفصیل سے نہیں بتا سکتا ۔لیکن انوبھونے صحافی سے پوچھاکہ پہلی بارٹیررزم کا استعمال کب ہوا ہے؟ صحافی کے نہیں بتانے پرانہو ں نے کہاکہ آپ کی جانکاری کیلئے بتا دیتا ہوں کہ ٹیررزم کی شروعات مسلمانوں نے نہیں کی ہے۔اسلئے تاریخ پڑھئے۔
اسی طرح ٹریلرلانچ کے دوران تاپشی پنو سے بھی صحافیوں نے ٹیررزم اوران کے اس فلم کاحصہ بننے پرسوال پو چھا ۔تاپشی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے حالات کولیکر بہت ہی دلچسپ اورحق بات کہی ، جوبیحد جذباتی بھی ہے اورشاکنگ بھی ۔اتناہی نہیں انہو ں نے یہ بھی بتایاکہ آخروہ اس فلم کا حصہ کیوں بنیں۔
ملک میں سیاسی ماحول اورمسلم سماج کونشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے تاپشی نے کہاکہ ’’یہ کافی افسوسناک ہے، میں اپنی خودکی زندگی سے آپ کومثال دیتی ہوں۔ میرا منیجر، میرا ڈرائیور، میرے گھرمیں کام کرنے والے سبھی لوگ مسلمان ہیں۔انہو ں نے کہاکہ میری زندگی وہی چلاتے ہیں۔ایسے میں خاص کمیونٹی کواس طرح نشانہ بناتے دیکھنا افسوسناک ہے۔تاپشی کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے خلاف تفریق جیساسلوک دیکھ کرہی وہ اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یہ بھیدبھاؤ میرے لئے فلم کرنے کی بڑی وجہ تھی۔مجھے لگتاہے کہ اگرکسی کواس کیلئے آوازاٹھانی ہوگی ، تووہ شخص میں ہوناچاہوں گی۔
اپنی آنے والی فلم ’ملک ‘ کولیکر ٹرول کئے جارہے فلم سازانوبھوسنہانے آخرکار اس معاملے پرٹرولرس کو کراراجواب دیاہے۔انوبھوسنہانے اپنے آفیشل ٹویٹرہینڈل پرایک ٹویٹ کیاہے اورٹویٹ میں انہوں نے ایک لیٹرپوسٹ کیاہے جس میں انہو ں نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ’ان کی فلم میں نہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا پیسہ لگاہے اور نہ ہی کانگریس یاراشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) یاکسی اورہندویامسلم تنظیموں کاپیسہ‘۔
دراصل ،فلم سازپرفلم کی تشہیرکیلئے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔لہٰذا فلم ساز نے اس پوسٹ کے ذریعہ منفی تبصرہ کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے فلم میں لگے پیسے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے لکھاہے کہ ’’ملک‘‘ میں داؤد ابراہیم کا پیسہ نہیں لگاہے۔آپ جاکران سے پوچھ سکتے ہیں۔یہاں تک کہ کانگریس کابھی نہیں، آپ راہل گاندھی سے پوچھ سکتے ہیں اورآرایس ایس کا بھی نہیں لگاہے، آپ موہن بھاگوت جی سے پوچھ سکتے ہیں۔اس میں دیپک موکوٹ اوران کے والد کمل موکوٹ کا پیسہ لگاہے ، جواس کاروبارکے سینئر ہیں‘۔
انوبھو نے کہاہے کہ نہیں، میری ہرپوسٹ ’ملک ‘ کے بارے میں نہیں ہے۔ہم فلم کی تشہیر میں کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں۔اسے بنانے میں ہم نے اس سے بھی زیادہ خرچ کئے۔یہ ٹویٹ فلم کی تشہیرکاایک چھوٹاسا حصہ ہے اورجیسا کہ میں نے کہاہے کہ’’ہماری اپنی ایک زندگی ہے اورایک آوازہے‘‘۔فلم سازنے کہاکہ ٹرولرس کی پوسٹ پڑھ کر انہیں ہنسی آتی ہیں اورساتھ ہی وہ برا بھی محسوس کرتے ہیں۔انوبھوسنہانے کہاکہ ’ملک‘ ایک اچھی فلم ہے اوراس کا ہندو یامسلم سے نہیں بلکہ آپ سے اورمجھ سے لینادیناہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ کہانی دہشت گرد سیف اللہ انکاؤنٹرکے سے متاثر ہے۔ حالانکہ اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یادرہے کہ سیف اللہ کوپولس نے سال 2017میں لکھنؤ کے ٹھاکرگنج انکاؤنٹر میں مارگرایاتھا۔ سیف اللہ بنیادی طورپر کانپورکا رہنے والا اتھا۔وہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے کافی متاثرتھا۔
پولیس کوایم پی ریل بلاسٹ میں اس کا ہاتھ ہونے کا شک تھا۔دراصل پولیس کو کانپور سے گرفتارکچھ مشتبہ لوگوں سے کچھ ان پٹ ملے تھے۔ان ’ان پٹ‘ کی بنیاد پرپولیس نے ایک مکان کی گھیرابندی کی تھی۔ پولیس اورسیف اللہ کے بیچ تقریباً 12گھنٹے تک مڈبھیڑ چلی تھی۔
سیف اللہ انکاؤنٹرکامعاملہ تب سر خیوں میں آیا جب اس کے والد سرتاج خان نے اس کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ سرتاج نے تب کہاتھا ’’جوملک کا نہیں ہوا، وہ میرا کیاہوگا۔ مجھے اس کا منھ بھی دیکھنا نہیں ہے‘‘۔ آخرمیں پولس نے اسے دفنا دیا تھا۔ سرتاج خان کے اس قدم کی کافی تعریف ہوئی تھی۔
اس وقت وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہاتھا’یوپی پوس سے ملاقات کے دوران سیف اللہ کے والد سرتاج نے جوکچھ کہاہے اس پرملک کوفخر ہے۔حالانکہ ، سیف اللہ کے خاندان والوں کو پولیس کے مشکل سوال وجواب کے دور سے گزرنا پڑا تھا۔

بالی و وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ملک‘کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے ان کے ساتھ ا سکرین پر پہلی بار اداکار رشی کپور بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں گذشتہ ماہ تاپسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ایک بار پھر عدالت ہوگی، کٹہرہ ہوگا، ایک خاندان ہوگا، ایک ذہنیت ہوگی اور مخالفت ہوگی۔ شاید موجودہ دور کا یہ سب سے اہم مسئلہ ہے ملک اور ہاں … رمضان مبارک۔ آرتی (مکمل نام جاننے کے لئے ملیں سنیما گھرمیں… انتظار رہے گا۔‘اس سے قبل اداکارہ تاپسی پنو فلم ’پنک‘ میں کورٹ روم میں کٹہرے میں کھڑی نظر آئی تھیں جبکہ بطور وکیل اس فلم سے وہ بالی و وڈ کی کسی فلم میں پہلی بار اس طرح کا کردار ادا کریں گی۔

 

بشکریہ ’چوتھی دنیا‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.