ملک بھرمیں دیوالی کی دھوم

Diwali

ملک بھرمیں آج دیوالی کی ھوم ہے۔دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوارہے اوردنیابھرمیں اس مذہب کے پیروکاربڑے جوش وجذبے کے ساتھ اسے مناتے ہیں۔ ہندو برادری آج اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی منارہی ہے۔دیوالی کو روشنیوں کا تہوار اورخوش قسمتی کا تہوار بھی کہاجاتاہے،اسلئے لوگ اس روز دیے(چراغ) جلاتے ہیں۔دیوالی تہوارکے پیش نظر روشنی سے ملک کا گوشہ گوشہ، چپہ چپہ جگمگااٹھاہے۔ٹمٹماتے مٹی کے دیے، لائٹوں کی روشنیاں، جلتی بجھتی رنگین موم بتیوں سے سجی عمارتیں، گویاہرطرف روشنیاں ہی روشنیاں ہیں۔

dipawali
دیوالی جودیپاولی اورعید چراغاں کے ناموں سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندوتہوار ہے، جسے ہرسال موسم بہارمیں منایاجاتاہے۔یہ تہوار عید چراغان روحانی اعتبارسے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پرعقل کی، برائی پراچھائی اورمایوسی پرامیدکی فتح وکامیابی کی علامت سمجھاجاتاہے۔

diwali-liting
دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اوردعائیں مانگتی ہے۔کاروباری افراد دیوالی کے دن سے کاروبار کی شروعات کوترجیح دیتے ہیں۔اس تہوار میں ہندوافراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں، کھانا بناتے ہیں۔ہندوبرادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اورپھل جھڑیاں جلاکردیوالی کی خوشی مناتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *