ہنی پریت اوروپاسنا میں بحث

ڈیراسچاسوداکے چیف اور عصمت دری کے معاملے میں 20سال کی سزاکاٹ رہے باباگرمیت کی سب سے خاص رازادرہنی پریت اوروپاسناکوپولیس نے تھانے میں آمنے سامنے کرایا۔دونوں میں جم کربحث ہوئی۔قریب پانچ گھنٹے تک ہوئی پوچھ تاچھ کے دوران ہنی پریت اوروپاسناکے سامنے 40کراس سوالوں کے جواب میں وپاسنانے کچھ نہیں بتایا۔وہیں ہنی پریت نے وپاسنااورپولیس کے سامنے کہاکہ 17اگست کی میٹنگ میں وپاسنابھی موجودتھی ،لیکن وپاسنانے اس سے انکار کیا ۔ پولیس نے وپاسنا کودوبارہ 16اکتوبرکوجانچ میں شامل ہونے کیلئے بلایاہے۔خیال رہے کہ پنچکولہ میں دنگوں کی سازش میں شریک ہونے ، ڈیرامیں ہنی پریت کے جانے کے بارے میں جانکاری کے لئے پولیس نے وپاسناکوسیکٹر23چنڈی مندرپولیس تھانہ میں بلایاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *