ارریہ:ملک میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلتاجارہاہے۔کوروناوائرس پھیلنے کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔لوگ گھروں میں بندہیں۔بازار،چوک، مال،سنیماگھرکے علاوہ سبھی طرح کے کاروباربندہیں۔راشن کی دکانیں، سبزی کی دکانیں، بینک، اے ٹی ایم، اسپتال، میڈیکل اسٹوروغیرہ کھلے ہیں۔لاک ڈاؤن میں کچھ لوگ شدیدضرورت کی وجہ سے گھروں سے نکل رہے ہیں،تووہیں کچھ لوگ یونہی گلیوں، سڑکوں کوگھومتے نظرآرہے ہیں۔
پولس کے جوان ہرچوک، ہرموڑ،ہرراستے اورشہرمیں تعینات ہیں۔گھرسے باہرنکلنے وگھومنے والوں پرپولس کارروائی بھی کررہی ہے۔باہرملتے لوگوں پرپولس لاٹھی بھانج رہی ہے۔لاٹھی اورڈنڈے اندھادھندبھانجتے ہیں اوریہ بھی نہیں دیکھتے کہ لاٹھی سرپرلگ رہی ہے یابدن کے کسی نازک عضو پر۔پولس کارروائی میں ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے والے شخص بھی شکارہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں خوف پیداہوگیاہے۔پولس اہلکاروں کے بغیردیکھے،بغیرپوچھے ا وربغیرسمجھے لاٹھی وڈنڈے چلانے سے لوگ سائیکل ہیلمیٹ پہن چلا رہے ہیں۔ایساہی ایک تازہ معاملہ ارریہ میں سامنے آیاہے۔پولس کی لاٹھی کے ڈر سے ایک شخص ضرورت کی چیزیں خریدنے ہیلمیٹ پہن کرسائیکل سے بازارگئے۔ہیلمیٹ پہن کرسائیکل چلانے والے شخص کا ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی وائرل ہورہاہے۔
وائرل ویڈیومیں ہیلمیٹ پہن کرسائیکل چلانے والے سے ایک شخص سے پوچھتاہے کہ آپ کہاں سے آرہے ہیں؟ اورسائیکل پرہیلمیٹ کیوں پہنے ہیں؟سائیکل چلانے والابتاتاہے کہ وہ ارریہ شہرسے آرہاہوں۔کسان کا سامان ہے۔یعنی پاٹ(پٹوا،سن)کا بیج اوردیگرضروری سامان لینے گئے۔انہوں نے بتایاکہ ڈرسے سائیکل سے جانا پڑرہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ میرے پاس ہیلمیٹ موٹربائک، ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس،آنربک،پالیوشن سرٹیفکٹ ہے۔انہوں نے بتایاکہ میرے پاس سب کچھ ہے لیکن پولس زبردستی لاٹھی چارج کرتی ہے۔پولس بغیرپوچھے لاٹھی چلادیتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ میرے پاس بائک ہے مگرہم سائیکل سے جارہے ہیں اورہیلمیٹ سیفٹی(حفاظت) کیلئے پہنے ہیں کیونکہ سیفٹی ضروری ہے۔بتادیں کہ ارریہ شہرسے 6کلومیٹردورواقع بیرگاچھی چوک کے آس پاس ہیلمیٹ پہن کرسائیکل سوارشخص کوجاتے ہوئے لوگوں نے دیکھاتو ایک شخص نے پوچھاکہ آپ ہیلمیٹ کرسائیکل کیوں چلاتے ہیں ،توسائیکل سوارنے وجہ بتائی ۔سائیکل سوارکا نام رافع اعظم خان بتاجارہاہے ۔رافع اعظم ارریہ بستی کےپنچایت کے بھنگیاگاؤں کا رہنے والا ہے۔
ویڈیو میں اس شخص کی باتوں سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ پولس لاک ڈاؤن میں کارروائی کے نام پرزیادتی کررہی ہے۔پولس لوگوں سے بغیرپوچھتاچھ کئے گاڑی والوں پرلاٹھی چلادیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج پولس کی زیادتی کی ڈرسے لوگ ہیلمیٹ پہن کرسائیکل چلانے پرمجبورہوگئے ہیں۔بہارکی نتیش حکومت کوپولس کی غیرذمہ دارانہ رویہ پرتوجہ دینی چاہئے۔تاکہ پولس پرلوگوں کا اعتماد قائم رہے کہ پولس ہرجگہ ہماری حفاظت کیلئے ہے نہ کہ لوگوں پرزیادتی کرنے کیلئے ہے۔