پولس کی بروقت کارروائی سے دوشرابی جیل سید

Sharabi
علامتی تصویر

ارریہ:بہارمیں شراب خریدوفروخت پرپابندی ہے۔لیکن شرابی کے پکڑے جانے سے معلوم ہوتاہے کہ خفیہ طورپرشراب کاروبارجاری ہے۔تازہ معاملہ ضلع میں شرابی کوپکڑے جانے کا سامنے آیاہے۔ذرائع کے مطابق،ارریہ ضلع کے رانی گنج پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہنگامہ کر رہے دو شرابیوں کو گرفتار کیا۔پولس کی یہ کارروائی وائی این پی کالج کے پا س ہوئی ہے۔گرفتار لوگوں میں بربننا کے راجیو کمار اور ویشالی ضلع کے ہیرا لال رائے شامل ہے۔دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔بہرکیف اگرپولس اسی طرح شرابیوں کوگرفتارکرے گی تو امیدہے کہ لوگ شراب کارباربھی نہیں کریں گے اورنہ ہی لوگ شراب پئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.