ارریہ:ارریہ میں صبح صبح ایک سڑک حادثہ ہوگیا۔سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسراشدیدطورپرزخمی ہوگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ارریہ شہرہوکرگزرنے والی این ایچ 327ای پرکولڈاسٹوریج کے پاس ہفتہ کوصبح تیزرفتار ٹرک نے کام پرجارہے بائک سوارنوجوان ٹکرماردی۔حادثے میں بائک چلارہے نوجوان لڈوکی موقع پرموت ہوگئی جبکہ بائک پربیٹھا دوسرا نوجوان شدیدطورپرزخمی ہوگیا۔ہلاک لڈوکی عمر 25سال بتایاجارہاہے اورہریاباڑہ گاؤں کے محمدنورل کا بیٹاتھا۔جبکہ شدیدطورپرزخمی کانام سروربتایاجارہاہے جن کی عمر35ہے اوراسی گاؤں کے یاسین کا بیٹاہے۔رشتہ میں لڈواورسرورماموں بھانجہ ہے۔