رنگولی فیسٹول میں بچوں نے لیا حصہ

Rangoli

ارریہ:پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلباوطالبات کیلئے دیگرآرٹس مقابلے ضروری ہے تاکہ بچوں کے اندرمخفی دیگرآرٹس باہرآسکے۔اسی ضمن میں دیپوتسو پر گذشتہ روزا سکاٹش پبلک اسکول رجوکھر اور جونیئر اسکاٹش اسکول شاستری نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سینکڑوں طلبا وطالبات نے کئی گروپوں میں خوبصورت رنگولی بنا کر آرٹ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس رنگولی مقابلہ میں کلاس ایک سے دس تک کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اس موقع پر کچھ طالب علموں نے پرکشش کینڈل بھی بنایا۔اسکول کے ڈائریکٹر کمار انوپ نے بتایا کہ اس طرح کے مقابلہ سے بچوں کے درمیان مثبت اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *