ارریہ:بیرگاچھی چوک میں تابڑتوڑفائرنگ،متعددافرادزخمی، بدمعاش فرار

araria

ارریہ(شمس الزماں):بہارمیں غنڈوں، مجرموں اوربدمعاشوں کے حوصلے بلندہیں۔بہارکی نتیش کمارحکومت جرائم افراد پرلگام کسنے پوری طرح سے ناکام ہے۔تازہ معاملہ بہارکے ضلع ارریہ کاہے۔ارریہ شہرسے محض 6یا7کلومیٹردوربیرگاچھی پرمجرموں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ میں متعددافرادزخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق، بیرگاچھی چوک پرقریب ساڑھے سات بجے نامعلوم بدمعاشوں نے وشال نامی(زیوربنانے والا)اوران کے دواسٹاف پراچانک اندھادھند فائرنگ کردی۔اناً فاناً میں فائرنگ میں زخمی افرادکواسپتال میں داخل کرایا۔رپورٹ کے مطابق،وشال کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ ان کے دواسٹاف کی حالت خطرے سے باہرہے۔

بتایاجارہاہے کہ بدمعاشوں نے تابڑتورفائرنگ کرکے فرارہوگئے مگرمقامی لوگوں نے ایک مجرم کو دبوچ لیا۔جسے پولس کے حوالے کردیاگیاہے۔پولس مجرم سے پوچھتاچھ کررہی ہے۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کواسپتال لے گیا۔سابق مکھیاارریہ بستی شاد احمدعرف ببلوبھی زخمیوں کے ساتھ اسپتال پہنچے۔رات میں سابق مکھیاببلو نے بتایاکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایااورتقریباً ڈیرھ گھنٹے سے زیادہ کا گزرگیاہے لیکن پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی آدمی نہیں ایاہے اورنہ ہی پولس موقع واردات پراورنہ اسپتال پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ جرائم کا بھی واقعہ ہورہاہے صرف سرکارکی نااہلی کی وجہ سے ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ جرائم افرادپرلگاکسناضروری ہے۔


بہرکیف ذرائع کے مطابق،زخمیوں کوپہلے ارریہ صدراسپتال میں داخل کرایا۔بعد میں پورنیہ ریفررکردیاگیا۔پورنیہ کے میکس اسپتال میں علاج چل رہاہے۔

One Comment on “ارریہ:بیرگاچھی چوک میں تابڑتوڑفائرنگ،متعددافرادزخمی، بدمعاش فرار”

  1. बहुत अच्छा अररिअ टाइम्स
    हमें तो पता भी नहीं था
    आप के ज़रिये हमें पता चला है की
    बैरगाछी चौक पे 25 /11 /19 ये घटना घाटी है

Leave a Reply

Your email address will not be published.