چھٹھ تہوارکے پیش نظرانتظامیہ نے کیا گھاٹوں کا معائنہ

Chhath-ghat-File-pic
فائل فوٹو

ارریہ:بہار میں عظیم تہوارچھٹھ کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔اسی ضمن میں بہارکے ضلع ارریہ میں بھی چھٹھ تہوارکی تیاری شروع ہوگئی ہے۔خاص کرچھٹھ گھاٹوں میں سہولیات مہیاکرانے کولیکر انتظامی ہلچل تیزہوگئی ہے۔گذشتہ روز ایس ڈی او اور دیگرافسروں نے شہرکے پرمان ندی کے ترسولیاگھاٹ، بھگت ٹولہ گھاٹ، اے بی سی نہرکے کنارے مختلف گھاٹوں کا معائنہ کیا۔ایس ڈی او نے بتایاکہ گھاٹوں پرضروری سامانوں کا پختہ انتظام کیا جارہاہے۔انہوں نے بتایاکہ سبھی گھاٹوں پر چینجنگ روم بنایاجائے گا اورگھاٹوں پرغوطہ خورتعینات رہیں گے۔بیریگیٹنگ سمیت دیگرسہولیات فراہم کرائی جارہی ہے۔

One Comment on “چھٹھ تہوارکے پیش نظرانتظامیہ نے کیا گھاٹوں کا معائنہ”

Leave a Reply

Your email address will not be published.