ارریہ:ملک میں کوروناوائرس تیزی سے دیکھنے کومل رہاہے۔روزانہ کوروناکے نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔کوروناکی وجہ سے ملک میں 21دن کی لاک ڈاؤن ہے۔بہارمیں بھی کورونا کی روک تمام کی کوشش کی جارہی ہے۔بہارکے سیمانچل علاقہ میں بھی کوروناروک تھام کی مہم زوروشور سے جاری ہے۔
نگرپریشد ارریہ نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لئے نالوں اور کچڑوں کا صفائی کرنیکے بعد اب سڑکوں کو سینٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔گذشتہ دنوں آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے سڑک اور اس ملحقہ گھروں کو سینٹائز کیا گیا۔ سینٹائز کرنے کا کام شہر کے ہریالی مارکیٹ سے شروع ہوا۔پورے دن سڑکوں پر کیمیکل کا چھڑکاو کیا گیا۔غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت ملک میں 21 دن ہیں۔اس دوران سڑکوں کو مکمل طور پر محفوظ کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کام میں میونسپل کی ٹیم بھی تعاون کر رہی ہے۔ارریہ شہرمیں بھی لاک ڈاؤن کا اثرہے اورسڑکیں سنسان ہے۔مقامی لوگ مکمل طورپر لاک ڈاؤن پرعمل پیراہیں۔