ارریہ:کوئی بھی تہوار ہواس میں سب سے زیادہ جوش وخروش بچوں میں ہوتاہے۔خصوصاً اسکولی بچے تہوارکے حساب سے اسکول میں مختلف آرٹس بناتے ہیں اوراسی مناسب سے اسکول انتظامیہ بچوں کے درمیان فنی مقابلے کراتے ہیں۔اسی کے تحت فاربس گنج کے پائی ورلڈ اسکول میں دیوالی کے موقع پر بچوں کے درمیان رنگولی مقالے کا انعقاد کیاگیا۔منعقدہ رنگولی مقابلہ میں بچوں نے ایک بڑھ کر ایک رنگولی بناکر لوگوں کا دل جیت لیا۔بچوں کے ذریعے بنائی ہوئی رنگولی کو دیکھ کر گارجین سمیت اسکول کے اساتذہ اورحاضرین نے جم کرتعریف کی۔رنگولی مقابلے میں سب سے بہتربنانے والے بچوں کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی۔مقابلے میں درجہ اول سے درجہ پنجم کے بچوں نے حصہ لیا۔