ارریہ:کوارنٹین سینٹرمیں کہاجاتاہے’کھاناگھرسے کھاکرآؤ‘،مزدوروں کاانتظامیہ پر الزام

rampur-mohanpur

ارریہ:ضلع ارریہ کے متعددکوارنٹین سینٹروں سے کوارنٹین کئے گئے مزدوروں کی طرف سے لگاتارشکایتیں آرہی ہیں۔جب سے کوارنٹین کئے گئے ہیں تبھی شکایتیں آرہی ہیں کہ مزدوروں کی نہ طبی جانچ ہورہی ہے اورنہ انہیں کھانا وغیرہ مل رہاہے۔صرف کوارنٹین کے نام پرمزدوروں کوقیدکرکے رکھاجارہاہے۔ایساہی تازہ معاملہ رام پور-ہومن پور وارڈ نمبر3میں بنے کوارنٹین سینٹرسے سامنے آیاہے۔

رام پور-موہن پور مشرقی وارڈ نمبر3میں واقع سرکاری اسکول کوباہرسے آئے مزدوروں کیلئے کوارنٹین سینٹربناگیاہے۔کوارنٹین کئے گئے مزدوروں کا الزام ہے کہ کوارنٹین سینٹرمیں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں مل رہاہے۔کوارنٹین انتظامیہ پرلگایاجارہاہے کہ مزدوروں کوکھانانہیں دیاجارہاہے۔کوارنٹین سینٹرسے مزدوروں نے پیغام بھیج کرارریہ ٹائمز کوبتایاکہ مزدروں کی باتوں اورپریشانیوں کو نہ اسکول کے ہیڈماسٹرسن رہے ہیں اورنہ پنجایت کے مکھیا۔مزدروں نے ارریہ ٹائمزکوبتایاکہ اگرہماری بات نہیں سنی گئی اورنہ کھاناوغیرہ دیاگیاتوہم لوگ بھوکے ہی مرجائیں گے۔

پڑھیں: بیرگاچھی چوک میں بنے کورنٹین سینٹرمیں بنیادی سہولیات کافقدان

رامپور-موہن پورکوارنٹین سے ایک اورشخص نے بتایاکہ ہم لوگوں کوپہلے بیرگاچھی چوک میں بنے کوارنٹین سینٹرمیں دس دن رکھاگیا۔اس کے بعد مکھیاکے ذریعے ہم لوگوں کورام پور-موہن پور کوارنٹین سینٹرمنتقل کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ آج تین دن ہوگئے ہیں اس دوران نہ ہم لوگوں کی کوئی طبی جانچ ہوئی ہے اورنہ ہی کھانا مل رہاہے۔انہوں نے بتایاکہ اگرہم لوگ اسکول انتظامیہ سے کھانانہ ملنے کی بات کہتے ہیں توانتظامیہ کی طرف سے جواب ملتاہے کہ اپنے گھرسے کھانا کھاکرآجاؤ۔انہوں نے ارریہ ٹائمزکوبتایاکہ پچھلے تین دن سے ہم لوگوں کے ساتھ ایساہی ہورہاہے۔

ارریہ ٹائمز سبھی کوارنٹین سینٹرزکے ذمہ داروں،ماسٹروں، پولس انتظامیہ اورعلاقائی لیڈروں سے درخواست کرتاہے کہ کوارنٹین کئے گئے غریب ومزدورلوگوں کی باتوں کوسنیں اورانکی پریشانیوں کوجلدسے جلد دورکرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ساتھ ہی انہیں وقت پرکھانا دیں اورطبی جانچ بھی کروائیں۔

پڑھیں: ارریہ :کوارنٹین سینٹرمیں کھانانہ ملنے پرمزدوروں کا ہنگامہ،کہا-کھاناگھرسے منگواکرکھاناپڑرہاہے

 

یہ بھی پڑھیں:کورنٹائن سینٹرمیں کھانا نہیں ملنے پرمشتعل لوگوں نے سڑک جام کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *