ارریہ:بہارکے کٹیہار ضلع میں موب لنچنگ کے شکار ہوئے جمال کے قتل سے مشتعل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارکنان نے جمعہ کو احتجاجیمظاہرہ کیا۔احتجاج جلوس کی شکل میں بھیبھرا چوک سے ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے مختلف راستوں پر کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھ میں تختی لئے حکومت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔اس دوران اجلاس کا بھی انعقاد ہوا۔مقررین نے کہا کہ جمال کا جان بوجھ کر قتل کیا گیا ہے،حکومت خاموش ہوئی ہے۔حکومت قاتلوں کو سزا دلانے میں بھی ناکام ثابت ہو رہی ہے۔مظاہرین متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بتادیں کہ چنددونوں پہلے بہارکے کٹہیارضلع میں رنگداری نہیں دینے پرکچھ لوگوں نے نوجوان کوپیٹ پیٹ کرقتل کردیاتھا۔واقعہ کٹیہارشہرکے لابھ پل کے پاس کاتھا۔مقتول کی شناخت حاجی پوررہائشی محمد جمال کے طورپرہوئی تھی۔