ارریہ:سیمانچل کے ارریہ ضلع میں ایک قتل معاملہ آیا۔یہ قتل کا معاملہ جمعہ کی رات کوپیش آیاتھا۔لیکن پولس نے معاملے کوسلجھالیاہے۔ارریہ کے اے ڈی بی چوک کے نزدیک جمعہ کی رات پٹرول پمپ کے ملازم طارق کوگولی مارکرقتل کردیا۔اس معاملے میں فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے پولس نے فاربس گنج کے رمئی گاؤں سے مجرموں کوگرفتار کرلیا۔گرفتارمجرموں کے پاس سے پولس نے ایک پستول، ایک کارتوس اورآٹھ موبائل برآمدکیاہے۔جس میں تین مجرمین ارریہ کے اوم نگرکے رہنے والے ابھیشک کمار،پورنیہ کے نیوالال چوک رہائشی راہل مشرا اورتاراباڑی رہائشی اجیت کمار جھا پٹرول پمپ ملازم قتل معاملے میں شامل تھے۔