خاتون کا قتل ،علاقے میں سنسنی

dead-body

ارریہ:ارریہ کے تاراباڑی تھانہ علاقہ کے ترونا بھوجپور پنچایت کے وارڈنمبر 13اڑرباڑی گاؤں میں ایک خاتون کاقتل کرکے لاش کو ایک گڈھے میں پاٹ کے نیچے دبادیا۔صبح گڈھے میں ساڑھی دیکھ کر لوگوں نے لاش کونکال کرپولس کواطلاع دی۔لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ خاتون کے شوہرپرمود گوسائی نے بتایاکہ اس کی بیوی دوائی لینے کیلئے گھرسے باہرگئی تھی ۔دیررات نئی لوٹنے پرکافی تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چلا۔صبح پاٹ دھورہے مزدوروں کی نظرپڑی، اس کے بعد کنبہ نے لاش کواٹھاکر گھرلایا۔پولس لاش کوقبضے میں لیکر چھان بین کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *