ارریہ:ملک کے ہرسماج میں زمینی تنازعہ عام بات ہے۔زمین تنازعہ ایک ایسامعاملہ ہے جس سے دوخوشحال گھرآپس میں ٹوٹ جاتے ہیں، اتناہی نہیں،بلکہ آپس میں لڑجاتے ہیں۔بسااوقات آپس میں ہی خون خرابہ پراترآتے ہیں۔ایساہی ایک تازہ معاملہ سامنے آیاہے۔ارریہ ضلع کے نرپت گنج تھانہ علاقے میں زمین تنازعہ کولیکرپارپیٹ کاواقعہ پیش آیاہے۔ذرائع کے مطابق،ضلع کے نرپت گنج تھانہ علاقہ کے پولہ نامی گاؤں میں زمین قبضہ کرنے کی مخالفت کرنے پر ملزمان نے مارپیٹ کر کے زخمی کر دیا۔پنڈت مہندر ٹھاکر نے گاؤں کے ہی مہادیو یادو، اوم پرکاش یادو، داروگی یادو اور سنیوش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔رپورٹس کے مطابق، تنازعہ میں زخمی افراد کاعلاج کرایا جارہاہے۔ایف آئی آردرج کے بعد پولس جانچ میں لگ گئی ہے۔