ارریہ:بہارمیں لگاتارکوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔اس بیچ ملک کے کئی حصوں سے تارکین وطن اورمحنت کش مزدور بہارپہنچ رہے ہیں۔بہارپہنچے لوگوں کوکورنٹین کیاجارہاہے۔بہارکے ارریہ ضلع میں بھی مزدوروں کوکورنٹین کیاگیاہے۔ ارریہ شہرسے 6کلومیٹردوربیرگاچھی چوک میں واقع ہائی اسکول کوکورنٹین سینٹربنایاگیاہے۔اس بیچ کورنٹین سینٹررہ رہے مزدوروں نے انتظامیہ پربڑاالزام لگایاہے۔کورنٹین کئے گئے لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں کورنٹین سینٹرمیں کھانا نہیں مل رہاہے۔الزام ہے کہ کورنٹین سینٹرمیں سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھاجارہاہے۔صرف لوگوں کوسینٹرمیں ٹھوساجارہاہے۔
بیرگاچھی چوک میں واقع ہائی اسکول میں بنے کورٹین سینٹرسے مزدوروں نے فون کرکے ارریہ ٹائمز کوبتایاکہ یہاں سینٹرمیں پانی کاانتظام نہیں ہے۔رات میں مچھرکاٹتاہے۔لائٹ نہیں رہتی ہے،اورپنکھابھی نداردہے۔ارریہ ٹائمزکوبتایاکہ سوشل ڈسٹینسنگ کا ذرابھی خیال نہیں ہے۔صرف کورنٹین کے نام پرمزدوروں کوقیدکیاجارہاہے۔مزدوروں کی طبی جانچ بھی نہیں ہورہی ہے۔مزدوروں نے حکومت سے سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیاہے۔