رانی گنج میں 650 لیٹر مٹی تیل ضبط

kerosene

ارریہ:ارریہ ضلع کے رانی گنج میں کثیرمقدارمیں مٹی تیل ضبط کیاگیاہے۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، مگراس کے باوجود لوگ کالابازاری اورکاروبارکررہے ہیں۔رانی گنج ڈویژن کے بوسی تھانہ علاقہ تحت ’پھرکیا‘ گاؤں کے مقامی لوگوں نے پک اپ وین سے 650 لیٹرکروسین(مٹی کے تیل) پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔وین ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بوسی تھانہ انچارج ساجد عالم نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مٹی کے تیل تین ڈرم میں تھا۔معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

 

لاک ڈاؤن میں تصویرشیئرکرکے قہربرپارہی ہیں یہ اداکارہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *