ارریہ:اس وقت پوری دنیا کوروناوائرس کی زد میں ہے۔یہ بیماری پوری دنیامیں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ہندوستان بھی ہزاروں لوگ اس بیماری سے متاثرہوچکے ہیں اورسیکڑوں کولوگوں کی جان جاچکی ہیں ۔ایسے میں اس مہلک بیماری سے بچنے کےلئے لوگوں کوبیدارکرنا ضروری ہے۔اسی ضمن میں ایس جی ٹیچنگ سینٹر فینسی مارکیٹ فاربس گنج کے ٹیچروں کی طرف سے اس عالمی وبا(کوروناوائرس) میں بچوں کو خدمت کے طریقے سکھائے جا رہے ہیں۔ان دنوں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر راشد جنید جہاں مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر بے سہار،غریبوں اورمزدوروں کو کھانے پہنچانے کا کام کر رہے ہیں ۔وہیں ایس جی اساتذہ کے ساتھ مل کر بچوں کو ویڈیو کالنگ پر پڑھائی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کاجذبہ بھی پیدا اورمسلسل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔جنید راشد نے بتایا کہ ہم نے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے “ہم چھاتر ہم کھلائیں گے بھوکوں کو کھانا” نام سے مہم چلا کر بچوں کو روزانہ کم از کم ایک مزدور کھانا کھلانے اور لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ، صابن سے ہاتھ دھونے کے فوائد کے تئیں بیدارکرنے کی اپیل کی ہے۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ ابھی دیہی اور اقتصادی طور پر غریب محلوں میں لوگوں کو سوشل ڈسٹینسنگ کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں جوکہ آنے ولے دنوں میں کافی خطرناک ہو سکتا ہے، ایسے میں انہیں آگاہ کرنا واحد طریقہ ہے۔کوروناوائرس سے بچنے کے طریقے غریبوں ، گاؤں کے لوگوں کوبتانا اورانہیں بیدارکرنا ضروری ہے۔
وہیں پرنسپل معراج انصاری نے اس تناظر میں بتایا کہ اس عالمی مہاماری میں ہر سطح پر لوگ پریشان ہیں لیکن خاص طور پر روزانہ اجرت پرمزدوری کرنے والے اور بھیک مانگ کرکے زندگی بسرنے والوں کے لئے روزی روٹی کا بہت بڑا مسئلہ ہے،جوسب سے عیاں ہے۔ ایسے میں اگر ہر خاندان کے بچے “ہم چھاتر ہم کھلائیں گے بھوکوں کو کھانا “مہم کے حصہ بنے تو کوئی بھی بھوکا نہیں رہے گا۔ وہیں یہ مہم بچوں میں معاشرے کے تئیں جذبابہ پیداہوگا ،ترقی کرے گا اورمعاشرے کوترقی کی طرف لے جائے گا۔ٹیچروں نے خصوصی طور پر ہر خاندان کے بچوں سے اس خدمت خلق مہم میں شامل ہونے کی اپیل کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے سے پرہیز کرنے کو کہا۔ کیونکہ اس وقت لوگ مجبوری میں مدد لے رہے ہیں جس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانا غلط ہے۔وہیں طالب علموں کے اس مہم میں شامل ہونے سے بھوکے رہنے کا مسئلہ آسانی سے ختم ہو جائے گا۔
اس خدمت خلق مہم میں تیج نارائن مہتا، اروند ٹھاکر، ثاقب عالم، کرن کمار، علیم الحق، آشیش بھگت، جیوتش کرن، رخسار پروین، بوشال مار سمیت بچوں میں نیہا، بلقیس، دانش، نیرج نیتی، سرسوتی، پريانشو، ریحان، گوتم، گوپال، روشنی، سونی، شگفتہ، ترنم، شمير، فضا، نذرانہ، ریشما، خوشی، ثانیہ، نکی،عائشہ، نکھل، راہل، شمع، اتل، نشهت، انجم، شبنم وغیرہ مہم سے شامل ہوکرخدمات انجام دے رہے ہیں۔