الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

araria

ارریہ:ملک میں سخت ٹریفک قانون بنانے کے باوجود سڑک حادثہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔آئے دن کہیں نہ کہیں سڑک حادثے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔اسی ضمن میں ارریہ ضلع کے مختلف مقامات سے سے سڑک حادثے کی خبریں آئی ہیں۔دراصل ضلع کے الگ الگ جگہوں پر سڑک حادثے میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔سبھی زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا،یہاں زخمیوں کا علاج چل رہاہے۔ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں پرواہا کے پردیپ کمار، ارریہ بستی کی ارونا، سمراہاکے عالم، مدنپورکے سنجے کمار اورپریم نگرکے رنجیت شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *