ارریہ:ارریہ ضلع میں آگ لگنے کے کا واقعہ پیش آیاہے۔پلاسی بلاک کے دوالگ الگ گاؤں میں آگ لگنے کا واقعہ ہوا ہے۔پلاسی بلاک کے الگ الگ گاؤں میں آگ لگنے سے تین خاندانوں کے چارگھرجل کرراکھ ہوگئے۔آگ لگنے سے زیور، نقدی، کپڑا، برتن، اناج، فرنیچر سمیت لاکھوں کے سامان جل کرخاکسترہوگئے۔موصولہ جانکاری کے مطابق، آگ کا یہ واقعہ دھرم گنج کے بیل گچھی نوٹولی مہادلت ٹولہ ومیاں پورکے فرساڈانگی میں ہوا۔بتادیں کہ یہ بدھ کی دیرشب لگی تھی۔