ارریہ:بیرگاچھی چوک میں لگی شدیدآگ، درجنوں دکانیں جل کرراکھ، دیکھیں ویڈیو

bairgachhi-chwok

ارریہ:ارریہ شہرسے محض چھ کلومیٹرواقع ارریہ بیرگاچھی چوک میں شدیدآگ لگنے کی خبرآرہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، بیرگاچھی چوک میں بھگوان پور-بیرگاچھی روڈ پربھیانک آگ لگ گئی۔بیرگاچھی روڈ پرپوکھرکے آس پاس قریب 40سے 50دکانیں جل کرراکھ ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، اگروقت پرفائربرگیڈ کی گاڑیاں پہنچتی تو اتنی دکانیں نہیں جلتی،آگ لگنے کے کافی دیربعد صرف ایک فائربریگیڈ کی گاڑی پہنچی۔اس وقت بجھانے کا کام جاری ہے۔آگ کیسے لگی اس کا ابھی صحیح پتہ نہیں چل سکاہے۔کتنی دکانیں خاکستر ہوئی اورکتنے کا نقصان ہوا،اس کا بھی صحیح اندازہ نہیں ہے۔لیکن کافی دکانوں میں آگ لگی ہے جس سے کافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

aag

بتایاجارہاہے کہ سلنڈرپھٹنے سے آگ میں مزیدشدت آگئی۔آگ کی خبرملتے ہی دکانداراپنے گھرسے نکل کرچوک پرپہنچ رہے ہیں۔کیوں کہ دکانداروں کواندیشہ ہے کہ کہیں ہماری دکان میں توآگ نہیں لگ گئی۔لیکن آگ صرف بیرگاچھی روڈ پرواقع دکانوں کواپنے زد میں لیاہے اوراس آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

شارق شائق کی رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *