ارریہ:ارریہ ضلع کے ایک مشہورچوک میں شدیدآگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہواہے۔جمعہ کی دیرشب قریب آٹھ بجے ارریہ بستی پنچایت کے بیرگاچھی چوک پربھیانک آگ لگنے سے کئی درجن دکانیں جل کرراکھ ہوگئی۔یہ آگ بیرگاچھی کی جنوب میں بیرگاچھی -بھگوان پور پرواقع پوکھرکے پاس دکانوں میں لگی۔
بتاجارہاہے کہ یہ آگ سلنڈرپھٹنے سے لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ متعدددکانوں پراپنی زدمیں لے لیا۔آگ سے لاکھوں کا نقصان ہواہے۔آگ میں پان دکان، کرانہ دکان، فرنیچر، سائیکل پنچر اورہوٹلیں ودیگردکانیں جل کر راکھ ہوگئی۔