ارریہ:کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ ارریہ میں گھروں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے۔اطلاعات کے مطابق،مہلگاؤں تھانہ علاقہ کے تحت چیرہ پنچایت کے اُداگاؤں وارڈ نمبر 8 گھروں میں جمعرات کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔جس میں کئی لوگوں کے گھرجل کرراکھ ہوگئے۔اس آگ میں دودھ دینے والے گائے سمیت دو جانور بھی جھلس گئے۔دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق،آگ متاثرہ میں، عالم، اکرام، تفصیل، بدرل وغیرہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی مہلگاؤں پولیس فائربریگیڈکی گاڑی بھیج کر آگ بجھانے میں مدد کی۔اس آگ میں نقد رقم، زیورات، کپڑے سمیت قیمتی اشیاء جل کر راکھ ہو گیا۔تقریبا پانچ لاکھ روپے قیمت کی جائیداد جلنے کا اندازہ ہے۔