قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا:ڈی ایم

dm
ارریہ: مدن پور میں بدھ کی رات مذہبی مقام کے پاس قابل اعتراض سامان ملنے کے بعد دو فریق کے بیچ ہوئے تنازع کو سلجھانے کیلئے جمعرات کی رات کومدن پور میں اوپی احاطے میں پرامن میٹنگ ہوئی ۔منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایم ہمانشو شرما، ایس پی دھورت سائلی، رکن اسمبلی ارریہ عابدالرحمان، ایس ڈی او پرشانت کمار، ایس ڈی پی او کے ڈی سنگھ سمیت دونوں فرقوں کے درجنوں دانشوروں نے شرکت کیں۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی ایم ہمانشو نے کہاکہ اس معاملے میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس طرح کے گھناؤنے حرکت کرنے والوں کوکسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ڈی ایم نے دونوں کمیونٹی کے لوگوں سے اپیل کی کہ آپسی پرامن ماحول کوبگڑنے نہیں دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *