کوروناوائرس:باہرلوگوں کے آنے پرنوجوانوں نے لگائی روک

araria-youth

ارریہ:ملک میں کوروناوائرس کے ہرروز نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔کوروناوائرس کوروکنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔گاؤں دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن پرعمل کیاجارہاہے۔ارریہ ضلع کے نرپت گنج بلاک کے بھنگہی پنچایت کے نوجوانوں نے کورونامہاماری سے جنگ کے بیچ ایسا کام کیاہے کہ قرب جوارکے لوگ بھی سبق لے رہے ہیں۔ نوجوانوں نے باہرسے آنے والے لوگوں کو روکنے کیلئے اپنے گاؤں کی سرحدسڑک کوہی بلاک کردیاہے۔مقامی نوجوان پرشانت یادو پنکج کمار یادو، بھولارنجن کمار، پردیپ یادو، شرون کمار، جے کمار وغیرہ نے کہاکہ کئی علاقوں میں باہری لوگوں کے آنے کی بات سے خوف جیسے حالات ہیں۔جیسا کہ پوری دنیا میں اس وقت دیکھنے کومل رہاہے کہ کوروناپازیٹیو مریض سے کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔اسلئے احتیاط بھی ضروری ہے،احتیاط کے باعث ہم لوگوں نے سرحدبلاک کیاہے۔نوجوانوں کے مطابق، پنچایت کوروناوائرس سے بالکل محفوظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *