ارریہ:بہارمیں کوروناوائرس تیزی سے پیرپھیلاتاجارہاہے۔گرین زون میں شامل ارریہ ضلع بھی کورونا کی زدمیں آگیاہے۔دراصل،ارریہ ضلع میں کوروناوائرس کا پہلامعاملہ سامنے آیاہے۔بہارکے بکسراپنے گھرسے واپس آئے بہارپولس کے 30سالہ جوان کوکوروناپازیٹیوپایاگیاہے۔حالانکہ 22اپریل سے ہی بکسرسے لوٹنے کے بعد وہ گرلس ہائی اسکول میں بنے کورنٹائن سینٹرمیں داخل تھا۔ہفتہ کی شام رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت انتظامیہ میں ہڑکمپ مچ گیاہے۔بتادیں کہ اس بارے میں ایک افسرنے اس بات کی تصدیق کی ہے اورویڈیوجاری کرکے جانکاری بھی دی ہے۔
بتایاگیاکہ فی الحال کورونامتاثرپولس جوان کو علاج کیلئے کورنٹائن سینٹرسے فاربس گنج واقع ڈویژنل اسپتال میں بنائے گئے آئیسولیشن سینٹرمیں داخل کرایاگیاہے۔جاری ویڈیومیں افسرنے بتایاکہ متاثرہ جوان کوکورنٹائن کرلیاگیاہے،اوراس سے گھبرانے کی ضرورت ہے۔
ارریہ میں کورونا وائرس کی دستک
Posted by Araria Times on Sunday, 3 May 2020