ارریہ:جوگبنی سے آنندوہار (اپ-ڈاؤن)تک چلنے والی ٹرین سیمانچل ایکسپریس میں چیکنگ مہم چلائی گئی۔اس چیکنگ مہم میں کثیرتعدمیں چائنیزبرآمدہواہے۔اس مہم میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رتنلال کے علاوہ سنجیو کمار، مینا کماری، شلپا کماری، گنیش رائے وغیرہ سیکورٹی فورسز شامل تھے۔
ویب پورٹل ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق،ارریہ کے جوگبنی واقع ایس ایس بی کیمپ کے خاتون افسر سب انسپکٹر سیما دیوی کی قیادت میں منگل کی رات سیمانچل ایکسپریس چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔اس دوران ڈبیسے 1275 کلو چائنیز مٹر برآمد ہوا۔کیمپ انچارج بریندر کمار نے بتایا ضبط مٹر فاربس گنج کسٹم دفتر کو سونپا گیا ہے۔ضبط مٹر کی تخمینہ قیمت 55 ہزار روپے ہے۔اس مہم کی قیادت کر رہی خاتون افسر نے بتایا کہ ضبط مٹر صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔