بہاربجٹ اجلاس:ایم آئی ایم کے اراکین اسمبلی نے سیلاب کی تباہی کوروکنے کیلئے آوازبلندکی

photo credit@ social media

پٹنہ:بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس کاآغازآج(19فروری) زوردارہنگامے کے ساتھ ہوا۔سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے عوامی مسائل کولیکر اسمبلی کے باہرزورداراحتجاجی مظاہرہ کیا۔رکن پارلیمنٹ اسدالدین کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے اراکین اسمبلی نے عوامی مسائل کولیکر اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مجلس اتحادالمسلمین کے پانچوں اراکین اسمبلی کافی غصے میں نظرآئے۔سبھی اراکین اسمبلی اپنے ہاتھوں میں بیٹر-پوسٹرلیکر ودھان سبھا احاطے میں سیمانچل میں سیلاب متاثرین کوانصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ایم آئی ایم بہارکے صدر اوررکن اسمبلی اخترالایمان نے کہاکہ سیمانچل کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا رویہ اپنایا گیاہے۔سیلاب متاثرین خاندان ابھی بھی سڑک کنارے رہنے کومجبور ہیں۔انہیں اب تک امدادی رقم نہیں ملی ہے، نہ ہی انہیں رہنے کوگھردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ سیمانچل کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادکا مطالبہ کرتے ہیں۔جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی نے ندیوں کے کٹان سے گاؤں کوبچانے کا مطالبہ کیا۔اسی طرح مجلس اتحادالمسلمین کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے طورپرسیلاب سے متعلق عوامی مسائل کواٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *