ارریہ:کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے باوجودشراب اسمگلنگ جاری ہے۔جبکہ بہارمیں شراب بندہے،مگراس کے باوجودشراب پیشہ افرادسرگرم ہے۔دراصل بہارکے ارریہ میں شراب ضبطی کا معاملہ سامنے آیاہے۔لائیوہندوستان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق،جوگبنی واقع تیلیاری بی اوپی نے نیپال سے شراب لا رہے ایک نوجوان کو سرحد کے قریب اپنی گرفت میں لیا۔نوجوان کی شناخت وارڈ 10 رہائشی 20 سالہ انمول کمار یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے نوجوان کے پاس سے 11 لیٹر شراب ضبط کیا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی ہے۔بتادیں کہ بہارمیں شراب کی خریدوفروخت پرمکمل پابندی ہے۔لیکن اس کے باوجود شراب اسمگلنگ جاری ہے۔اس سے صاف معلوم ہوتاہے کہ شراب اسمگلنگ میں پولس کی ملی بھگت ہے۔