گھرسے اسپتال تک مریضو ں کا خیال رکھیں:سی ایس

araria-hospital

ارریہ :گھرسے اسپتال تک مریضو ں کا خیال رکھیں۔ مریضوں کی ہرقسم کی جانچ ضرورت کے مطابق کرائی جائے۔جانچ کے بعد ہی ان کی بیماری کا پتہ چل پائے گا۔خاص کرحاملہ خواتین کا بھی خصوصی خیال رکھاجائے۔حاملہ خواتین کوگھرسے اسپتال تک لانے کیلئے ایمبولینس مل سکے اورڈیلیوری کے بعد اسے واپس ایمبولینس سے ہی گھرپہنچایاجائے۔یہ حکم سی ایس ڈاکٹر رامادھار چودھردی نے جمعرات کو اپنے دفترمیں منعقدہ میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کے افسروں اورملازمین کودےئے۔
سی ایس نے بتایاکہ محکمہ صحت مریضوں کوطبی سہولیات پہنچانے کیلئے کافی کوشاں ہیں۔مریضوں کاگھرسے لیکراسپتال تک خیال رکھنے کا محکمہ صحت کے فیلڈمیں کام کررہے ملازمین کوہدایت دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مریضوں کوکیسے بہترسے بہترسہویات کیسے پہنچایاجائے اس کا بھی محکمہ صحت نئے طورپرحکمت عملی تیار کررہاہے۔اے سی ایم او ڈاکٹر للن پرساد سنگھ نے بتایاکہ ضلع کے سبھی سرکاری اسپتال میں جانچ کرانے کا حکم دیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *