ارریہ:گرین زون میں شامل ارریہ ضلع بھی کورونا کی زدمیں آگیاہے۔دراصل،ارریہ ضلع میں کوروناوائرس کا پہلامعاملہ سامنے آیا، جس کے بعد پورے ارریہ شہرکوسیل کردیاگیاہے۔ارریہ سیل کرنے کی تصویرسوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل رہی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ ارریہ میں ایک کوروناکیس ملنے کے بعد ارریہ شہرکوسیل کردیاہے، شہرکوجگہ جگہ سے بندکردیاگیاہے۔ارریہ شہر کے اندرہرطرح چوک وچواہے کوبندکردیاگیاہے۔
تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ چوراہے پر بریگیڈنگ لگاکرپولس اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے۔
بتادیں کہ ارریہ ضلع میں کوروناوائرس کا پہلامعاملہ گزشتہ روزٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعدپتہ چلا۔ ارریہ میں بکسراپنے گھرسے واپس آئے بہارپولس کے 30سالہ جوان کوکوروناپازیٹیوپایاگیاہے۔حالانکہ 22اپریل سے ہی بکسرسے لوٹنے کے بعد وہ گرلس ہائی اسکول میں بنے کورنٹائن سینٹرمیں داخل تھا۔ہفتہ کی شام رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت انتظامیہ میں ہڑکمپ مچ گیاہے۔بتادیں کہ اس بارے میں ایک افسرنے اس بات کی تصدیق کی ہے اورویڈیوجاری کرکے جانکاری بھی دی ہے۔بتایاگیاکہ فی الحال کورونامتاثرپولس جوان کو علاج کیلئے کورنٹائن سینٹرسے فاربس گنج واقع ڈویژنل اسپتال میں بنائے گئے آئیسولیشن سینٹرمیں داخل کرایاگیاہے۔