اترپردیش سے شرمک اسپیشل ٹرین پہنچی ارریہ

araria
فوٹو@دینک جاگرن

ارریہ:کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے بیچ مہاجرلوگوں کوبھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریاستی سرکار کی مددسے مہاجروں لوگوں ان کے آبائی ریاست لائے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں اتر پردیش میں پھنسے بہارکے ارریہ ضلع کے مہاجرلوگوں کوارریہ لائے گئے۔ شرمک اسپیشل ٹرین ’كرمناشا‘ اتر پردیش سے پیر کو بہار ریاست کے کئی اضلاع کے 574 مہاجر افراد کو ارریہ اسٹیشن لایا گیا۔دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق، آئے ہوئے مسافروں میں 195 مسافر ارریہ 54 مسافر سپول، 92 مسافر کشن گنج، 106 مسافر دربھنگہ اور 127 مسافر مدھے پورہ کے شامل ہے۔ ضلع افسر پرشانت کمار سی ایچ کی ہدایت کے مطابق آئے ہوئے مہاجر طالب علم اور مزدوروں سے جسمانی فاصلے کے ساتھ عمل کراتے ہوئے باری باری سب کی اسكريننگ جانچ کرائی گئی۔ اسكريننگ کے بعدتمام افراد کو کھانے اور پینے کے لئے دیاگیا۔اس کے بعدآئے ہوئے لوگوں کوکوارنٹائن سینٹر روانہ کیا گیا۔
بتادیں کہ ابھی سبھی لوگوں کوکوارنٹین سینٹررکھاجائے گا۔کوارنٹین سینٹرمتعینہ مدت پوری کرنے کے بعد ہی سبھی لوگوں ان کے گھربھیجاجائے گا۔a

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *